راجوری علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم جاری ہے۔

راجوری، اٹھائیس  نومبر: سیکورٹی فورسز نے منگل کو راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی ۔ یہ کارروائیاں کالاکوٹ سب ڈویژن کے باجی مال میں حالیہ تصادم کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدام کے طور پر شروع کی گئی تھیں جس میں دو دہشت گرد اور پانچ فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔ سیکوریٹی فورسس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں شدید تلاشی مہم شروع کی ہے اور یہ کارروائیاں منگل کو مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہیں اور پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے (سی اے پی ایف) کی مدد سے آپریشن کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔

#SearchOperation #Rajouri #SecurityForces #JointTeamArmyAndPolice #CAPF

Post a Comment

0 Comments

Translate