کپواڑہ، 16 اگست: کپواڑہ ضلع کے بوہامہ علاقے میں مبینہ طور پر سومو گاڑی کی زد میں آکر اسکوٹی پر سوار ایک 42 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسکوٹی اور سومو گاڑی کے آمنے سامنے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسکوٹی سوار کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسکوٹی سوار کو نکال کر ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اہلکار نے متوفی کی شناخت سیورٹھنڈی پورہ کے محمد مقبول گنائی کے بطور کی ہے۔
#Scooty #Rider #Dead #Collision #Passenger #Kupwara
0 Comments