سیکورٹی فورسز نے شوپیاں میں دہشت گرد ساتھی کو گرفتار کیا۔

سری نگر، 02 مئی: سیکورٹی فورسز نے شوپیاں میں لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد ساتھی کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دارمڈورہ کیگم شوپیاں میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات کی بنیاد پر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے فوج اور سی آر پی ایف  کے ساتھ مل کر مذکورہ علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا، تلاشی کے دوران، کالعدم دہشت گرد تنظیم ایل ای ٹی سے منسلک ایک دہشت گرد ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔ اس کی شناخت تنویر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن دارامڈورہ شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے قبضے سے 01 اے کے سیریز کی رائفل، 01 میگزین اور 10 راؤنڈ سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 65/2023 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔                                                                        #Arrest #Terrorist #Associate #Shopian

Post a Comment

0 Comments

Translate